12 اکتوبر 2026 - 09:12
سپاہ پاسداران :آخری معرکے میں ذلت کے ساتھ خلیجِ خنزیر لوٹنا ہوگا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے ایران کے خلاف ماضی میں ہونے والی طاقتوں کی شکستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخری معرکے میں مغربی تہذیب کو بھی ذلت کے ساتھ  خلیجِ خنزیر  واپس لوٹنا پڑے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایران اور حملہ آور طاقتوں کے درمیان تاریخی معرکوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ حرّان کی جنگ میں کراسس کی فوج اشکانی جنگجوؤں کے ہاتھوں تباہ ہوئی، جبکہ ادسا کی جنگ میں والرین کی فوج ساسانی سپاہ کے ہاتھوں قیدی بن گئی۔

حسین محبی نے مزید لکھا کہ رمضان کی جنگ میں خلیج فارس میں ایپسٹین کی فوج ایرانی جنگجوؤں کی طاقت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ آخری معرکے میں مغربی تہذیب ذلت کے ساتھ خلیجِ خنزیر واپس لوٹے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha